پارلیمانی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی! آج پھر 49 ارکان پارلیمنٹ معطل، اب تک 141 کی معطلی

[]

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا، ’’ایوان کے اندر پلے کارڈز نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وہ حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد مایوسی سے اس طرح کے قدم اٹھا رہے ہیں۔ اسی لیے ہم ایک تجویز (ایم پیز کو معطل کرنے) لا رہے ہیں۔‘‘

اس کے بعد لوک سبھا میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اپوزیشن کے دیگر ارکان پارلیمنٹ بشمول سپریا سولے، منیش تیواری، ششی تھرور، محمد فیصل، کارتی چدمبرم، سدیپ بندھوپادھیائے، ڈمپل یادو اور دانش علی کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس سے قبل پیر (18 دسمبر) کو 78 ممبران پارلیمنٹ بشمول 33 لوک سبھا اور 45 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *