[]
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن دہلی وقف بورڈ کی ایک درخواست پر کارروائی بند کردی جس میں شہر کے سنہری باغ روڈ چوراہا پر واقع 150 سال قدیم مسجد کے انہدام کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
شہر کی بلدیہ نے کہا کہ درخواست گزار کو اندیشہ مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے وکیل نے کہا کہ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کی کارروائی کا اندیشہ ہے۔
وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کے موکل کو ایسی کسی ظالمانہ اور غیرقانونی کارروائی سے بچایا جائے تاہم این ڈی ایم سی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا اندیشہ بے بنیاد ہے۔
حکام کو اگر کوئی کارروائی کرنی ہے تو وہ قاعدہ قانون کے مطابق اقدام کے پابند ہیں۔
جسٹس پرشیندر کمار کورو نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جنہوں نے این ڈی ایم سی کی نمائندگی کی‘ درخواست کی یکسوئی کردی۔