[]
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی، حادثے میں جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ڈیلور میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی کی تیاریاں کررہے تھے کہ خطرناک حادثے سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر حادثے کے وقت ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، اور وہ مکمل محفوظ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کار ٹکرانے کی وجہ کیا تھی، سیاہ فام ڈرائیور کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار حادثے کے فوراً بعد امریکی صدر کو بحفاظت اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے احمقانہ قرار دے دیا جس میں بائیڈن نے کہا تھا کہ روس نیٹو پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔
روسی صدر نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو مستقبل میں نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے۔
پیوٹن نے اتوار کو روسی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے انتباہ کے چند ہفتوں بعد دیا کہ اگر پیوٹن نے یوکرین میں فتح حاصل کی تو وہ نیٹو کے اتحادی پر حملہ کرنے کی ہمت کر سکتے ہیں، جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
پوتن نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل روسیا کو بتایا کہ ”یہ مکمل بکواس ہے – اور مجھے لگتا ہے کہ صدر بائیڈن اسے سمجھتے ہیں، روس کے پاس نیٹو ممالک کے ساتھ لڑنے کی کوئی وجہ اور کوئی دلچسپی نہیں – کوئی جیو پولیٹیکل مفاد، نہ اقتصادی، سیاسی اور نہ فوجی دلچسی ہے۔