[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دس ہزار شہداء کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس (ایران پر مسلط آٹھ سالہ جنگ) کے دوران تمام دشمنوں نے اسلام کی روشنی کو بجھانے کے لئے ایکا کر لیا تھا اور وہ ہمیں کمزور رکھنا چاہتے تھے لیکن امام خمینی رح کی جدوجہد اور عوام کی مزاحمت نے دشمن کو رسوا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے ہمیں ایک ناقابل تسخیر اور طاقتور ایران بنا دیا ایک ایسا ایران دیا جو سخت اقتصادی پابندیوں سے گزرا اور دشمن کی ثقافتی یلغار کو شکست دی۔
جنرل سلامی نے کہا کہ آج دنیا کی آزاد قوموں میں صیہونیوں سے عمومی نفرت پائی جاتی ہے اور تمام اقوام فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اعلان کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین جیسی مسلم سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی ایک مثال غزہ پر حملہ اور اس سرزمین پر بمباری اور ہسپتالوں کو میدان جنگ میں تبدیل کرنا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ اپنے زوال کا نسخہ اپنے ہاتھوں سے لکھ رہے ہیں، آج صیہونیوں کے خلاف عالمی نفرت اب مسلمانوں اور غیر مسلموں میں یکساں طور پر پائی جاتی ہے۔