لبنان کی سرحد پر کشیدگی میں کمی لانے کے لئے امریکی فوج تعیینات کرنے کی کوشش

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے لبنانی تنظیم کی شرائط قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی بعض سرحدی علاقوں کا انتظام حزب اللہ کو دینے کے لئے تیار ہے لیکن اس کے لئے فرانسیسی اور لبنانی فوج کو سرحدوں پر تعیینات کرنا ہوگا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل چاہتا ہے کہ جنوبی لبنان کی سرحدوں پر صرف لبنانی فوج تعیینات کی جائے۔

دوسری جانب واشنگٹن بھی لبنانی سرحد پر اپنی فوج تعیینات کرنے کے بارے سوچ رہا ہے تاکہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

دراین اثناء سعودی چینل الحدث نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فرانس سے لبنان کی سرحد پر حالات کو کنٹرول کرے جبکہ اسرائیل کی جانب یہ کام امریکی فوج کے سپرد ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز سے تصادم سے بچنے کے لئے لبنانی سرحد پر موجود ہتھیاروں کو لبنانی فوج کے حوالے کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *