[]
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست کے تمام کسانوں کو دعیتو بندھو اسکیم کے تحت فنڈز کی اجرائی کا عمل آ سے شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف منسٹر آج سکریٹریٹ میں محکمہ زراعت کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر زراعت و مارکٹنگ تملا ناگیشور راؤ، وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو،
وزیر اطلاعات، ہاؤزنگ و ریونیو پی سرینواس ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری، اسپیشل چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، سی ایم او سکریٹری شیشادری، سکریٹری زراعت رھگونندن راؤ و دیگر عہدیداران شریک تھے۔
تقریباً 3 گھنٹے جاری اس جائزہ اجلاس میں محکمہ زراعت و دیگر محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آج سے ہی رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں میں فنڈ کی فراہمی کا آغاز کردیں تاکہ کسانوں کو کاشت کاری کرنے میں پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔
چیف منسٹر نے عہدیداروں کو کانگریس پارٹی کے وعدے کے مطابق 2 لاکھ روپئے فرض کی معافی کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔