تلنگانہ کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی اسکیم _ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں کل دوپہر افتتاح

[]

حیدرآباد _ تلنگانہ آر ٹی سی کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی اسکیم ” مہالکشمی ” کا ہفتہ 9 دسمبر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی دوپہر ڈیڑھ بجے احاطہ اسمبلی میں افتتاح کریں گے۔

 

آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین مفت میں ریاست میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہیں۔ خواتین کو اپنے ساتھ آدھار یا دیگر کوئی بھی شناختی کارڈ رکھنا ہوگا۔ جو مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہو تاکہ یہ ثبوت دیکھا جاسکے کہ خاتون کا تعلق تلنگانہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر بسوں میں زیرو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ اس کے خواتین کو ‘مہالکشمی اسمارٹ کارڈ’ جاری کیاجائے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت اضلاع میں پلے ویلگو اور ایکسپریس بسوں میں دستیاب رہے گی اور حیدرآباد میں ایکسپریس بسوں، عام سٹی بسوں اور سٹی میٹرو بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں ۔ وہ تلنگانہ کے اندر کسی بھی مقام پر مفت سفر کرسکتی ہیں سجنار نے کہا کہ اس اسکیم سے آر ٹی کو روزانہ 7 کروڑ روپے کی آمدنی گھٹ جائے گی تاہم حکومت اس کی آر ٹی سی کو پابجائی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت آر ٹی سی بس میں 40 فیصد خواتین سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہالکشمی اسکیم کے 7200 بس سروس چلائی جائیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *