انڈین ایمبیسی میں “شام غزل”۔ گائیکی کی دنیا کے معروف فنکار محمد وکیل پیش کریں گے

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض میں “پرواسی بھارتیہ دیوس” تقریب کے موقع پر باکمال غزل سنگر محمد وکیل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔کنوینئر اسٹیرنگ کمیٹی محمد ضیغم خاں کے مطابق یہ پروگرام سفارتخانہ ہند ریاض کی زیر سرپرستی منعقد ہوگا جس کا اہتمام آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض کررہی ہے۔ ہندوستان سے تشریف لائے سریلی و ملائم آواز کے مالک، 80 کی دہائی مین Z TV کے معروف پروگرام “سارے گاما پا” ایوارڈ سے شہرت حاصل کرنے والے محمد وکیل ایمبیسی آڈیٹوریم مین جمعرات 9 جنوری شام 7 بجے اپنے فن کا مظاہرہ کرین گے۔

ضیغم خاں کے جاری کردہ پیام کے مطابق اس پروگرام مین شرکت کے خواہشمندون کو اپنا نام رجسٹر کروانا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *