قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق خبریں افواہ پر مبنی:کانگریس

[]

حیدرآباد: ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد آج ریونت ریڈی اور دیگر افراد نے بطورچیف منسٹر اور وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔

بھٹی وکرامارکہ کوڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا۔تاہم حلف لئے وزراء میں کسی کوبھی قلمدانوں کی تقسیم عمل میں نہیں لائی گئی۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ذرائع ابلاغ میں قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق گشت کررہی خبریں حقیقت سے بعیدہیں۔

حکومت وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق تفصیلات سرکاری حکمنامہ کے ذریعہ جاری کرے گی۔

کانگریس قیادت نے عوام سے قلمدانوں کی تقسیم سے فرضی خبروں پر یقین نہ کرنے کا مشورہ دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *