اسرائیل طویل جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، جنرل سلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایرانی وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ نتن یاہو کے مفادات غزہ کے خلاف جنگ کا اصلی سبب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ میں اب تک اپنی طاقت کی صرف جھلک دکھائی ہے۔ صہیونی حکومت کے اندر طویل جنگ کو سہنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف خودکش کاروائیاں ہورہی ہیں۔

جنرل سلامی نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتی پر قبضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے واضح ہورہا ہے کہ ماضی کے برعکس امریکی طاقت سے اب کوئی نہیں ڈرتا ہے۔ انہوں نے صہیونی کشتی پر یمنی فوج کے قبضے کو خطے میں امریکی حکمت عملی کی بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ امریکی اور صہیونی حکام کوئی ردعمل نہیں دکھاسکتے ہیں۔ فلسطینی نئی نسل نے اپنے مدمقابل کا انتخاب کرلیا ہے اور بالاخر جنگ میں فلسطینی ہی کامیاب ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *