چندرابابو نائیڈو ملک کے سب سے امیر وزیر اعلیٰ، ممتا کے پاس صرف 15 لاکھ، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف

ملک میں کسی وزیر اعلیٰ کے پاس کتنی دولت ہے اس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کے ذریعہ جاری رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو 931 کروڑ روپے سے زیادہ جائیداد کے ساتھ ہندوستان کے سب سے امیر وزیر اعلیٰ ہیں جبکہ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی صرف 15 لاکھ روپے کے ساتھ سب سے کم دولتمند وزیر اعلیٰ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر ایک وزیر اعلیٰ کی اوسط املاک 52.59 کروڑ روپے ہے جبکہ ہندوستان کے فی شخص کی خالص قومی آمدنی 24-2023 کے لیے تقریباً 185854 روپے رہی۔ وہیں ایک وزیر اعلیٰ کی اوسط خود-آمدنی 1364310 روپے ہے جو ہندوستان کے اوسط فی شخص آمدنی کا تقریباً 7.3 گنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *