[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر سکرٹیٹ کے پاس ملازمین نے جشن منایا۔ ملازمین نے آتش بازی کی ۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے بھی اس جشن حصہ لیا۔ اس موقع پر کودنڈا رام نے کہا کہ وہ ملازمین تنظیموں کے ساتھ مل کر ملازمین کا تحفظ کریں گے، نئی حکومت میں جمہوری طرز حکمرانی ہوگی اور وہ ریاستی حکومت اور ملازمین کے درمیان سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے مسائل کییکسوئی کے لیے کوشش کریں گے۔