پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام

[]

لاہور: پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی دستہ نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا کہ اس نے مختلف ممنوعہ دہشت گرد گروپس کے 14 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام کردیا۔

صوبہ پنجاب کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کہا کہ اس نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں انٹلیجنس جانکاری کی بنیاد پر 147 آپریشنس کئے اور 14 مبینہ دہشت گردوں کو اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام کردیا گیا۔ گجراں والا‘ بہاولپور‘ ساہیوال‘ فیصل آباد‘ سرگودھا اور لاہور میں آپریشنس کے دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق داعش (آئی ایس آئی ایس)‘ تحریک ِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے بموجب دہشت گرد صوبہ پنجاب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے چاہتے تھے۔ تقریباً 4.3 کیلو گرام دھماکو مادہ‘ 3 ہتھ گولے(ہینڈ گرینیڈس)‘ 4 آئی ای ڈی‘ 20 ڈیٹونیٹرس‘ 32 فیٹ کا سیفٹی فیوز وائر‘ 6.5 فیٹ کا پرائما کارڈ‘ ممنوعہ لٹریچر اور نقد رقم دہشت گردوں کے قبضہ سے برآمد ہوئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *