پرگتی بھون کے عملہ میں وزیراعلی تلنگانہ کی جانب سے تحائف کی تقسیم۔ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث

[]

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم میں محفوظ ہوگیا ہے۔ نتائج کل جاری کیے جائیں گے۔

اس تلگوریاست جس کی تشکیل 2014میں عمل میں لائی گئی تھی میں تیسری مرتبہ اسمبلی کے ہوئے انتخابات میں کون سی پارٹی برسراقتدار آئے گی، اس بات پرتجسس دیکھاجارہا ہے۔ تمام جماعتوں کے امیدوار انتخابی نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے حیدرآباد میں واقع اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون میں عملے کو تحائف دیئے۔گذشتہ روز پرگتی بھون کے عملے کو کپڑے اور دیگر تحائف دیئے گئے۔ وزیراعلی نے کچھ دیر ان سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یہ خبر اب سیاسی حلقوں میں گرما گرم موضوع بن گئی ہے۔ جہاں ایک طرف وزیراعلی اقتدار میں واپسی کیلئے دعوے کررہے ہیں وہیں دوسری طرف پرگتی بھون کے عملہ میں تحائف کی تقسیم کچھ اور ہی اشارے دے رہی ہے۔

اب تک جاری کئے گئے ایگزٹ پولس میں سے زیادہ تر یہ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ ریاست میں عوام نے تبدیلی کیلئے کانگریس کو وو ٹ دیا ہے۔بی آر ایس اس بار دوسرے مقام پر ہوگی۔

اس بات پر بحث کی جا رہی ہے کہ آیا شکست کے احساس کے بعد ہی وزیراعلی نے پرگتی بھون میں برسوں سے ان کی خدمت کرنے والے عملے کو کپڑے او رتحائف دیئے۔

کانگریس لیڈران پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ کے سی آر پرگتی بھون کو خالی کردیں۔تلنگانہ میں کون سی پارٹی جیتے گی،اگلا وزیر اعلی کون ہوگا یہ جاننے کے لیے ہمیں کل تک انتظار کرنا پڑے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *