ووٹرس میں رقم تقسیم کرنے کا الزام۔ بی جے پی لیڈرس کی ہراسانی پر بی آر ایس لیڈر کی خودکشی

[]

نظام آباد۔ بی جے پی کے مقامی قائدین کی جانب سے دھمکیاں دینے پر بی آر ایس کے ایک کارکن نے خودکشی کرلی۔

 

یہ واقعہ ضلع نظام آباد بھیمگل منڈل میں پیش آیا ۔ مقامی بی آر ایس لیڈر 45 سالہ راجہ گوڈ پر مقامی بی جے پی کے لیڈرس لکشمی پرسنا، نرسو، مدھو اور مہیندر نے انتخابات کے موقع پر ووٹرس میں رقم تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ دھمکیوں پر دل برداشتہ راجہ گوڑ نے موضع کے مضافات میں واقع ایک مندر کے پاس درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

 

متوفی کے ارکان خاندان نے بی جے پی قائدین کے گھر کے سامنے نعش کے ساتھ احتجاج کیا۔ راجہ گوڑ کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے بی جے پی لیڈرس کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *