بی جے پی دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: عآپ

[]

راگھو چڈھا نے کہا کہ جب بی جے پی کو معلوم ہوا کہ دہلی میں اس کی سیاسی دکان کو تالا لگا دیا گیا ہے تو اس نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی دہلی کے چیف سکریٹری کی مدت ملازمت میں توسیع دے کر دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے آج کہا کہ بی جے پی نے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے چیف سکریٹری کی مدت کار میں توسیع دے کر ایسا کام کیا ہے کہ پوری دہلی ان کے بارے میں سوال پوچھ رہی ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلسل شکست کے بعد اور اب میونسپل کارپوریشن میں بھی شکست کے بعد بی جے پی کافی پریشان ہے، اس لیے وہ لیفٹیننٹ گورنر اور کچھ خاص افسروں کے ذریعے دہلی میں ’عآپ‘ حکومت کو مسلسل غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن دہلی کے لوگ بی جے پی کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کو معلوم ہوا کہ دہلی میں اس کی سیاسی دکان کو تالا لگا دیا گیا ہے تو اس نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی۔ بی جے پی دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، کبھی لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے اور کبھی کچھ خاص افسروں کے ذریعے۔
عآپ لیڈر نے کہا کہ اگموٹ کیڈر کے تمام تجربہ کار افسروں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک طرح سے انہیں نااہل قرار دے کر ایک خاص افسر کی سروس میں توسیع دی گئی۔ حکومت ایسے نایاب ہتھکنڈے صرف ہنگامی حالات میں اپناتی ہے لیکن بی جے پی نے ایک اسپیشل افسر کو چیف سکریٹری بنایا ہے، جو پچھلے کئی دنوں سے کئی الزامات اور تنازعات میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *