غاصب اسرائیلی حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں، امام جمعہ تہران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں غزہ پر صیہونی حکومت کی جنگی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے آپریشن الاقصیٰ طوفان کو نہ صرف فلسطین اور مزاحمتی کنٹرول والے علاقے بلکہ پوری انسانیت کے دفاع میں انجام دیا۔

انہوں نے مزاحمت کے آپریشن کو امریکہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ‘‘ قرار دیتے ہوئےکہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے کامیاب آپریشن نے “عالمی استکبار (بڑی مغربی طاقتوں) کی ناگ رگڑ دی ہے” جب کہ “اسرائیلی حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروں کو بھی صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی طاقت اور قابلیت سے عاری ہونے پر تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قاتل رجیم فلسطینیوں کا مزید قتل عام کر کے بھی سات اکتوبر کی شرمناک شکست کی تلافی نہیں کر سکتی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *