امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ

[]

ممبئی: اداکار امیتابھ بچن خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی شویتا بچن کو ایک بہت مہنگا تحفہ دیا ہے۔

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق بچن خاندان کا مشہور زمانہ بنگلہ ’پرتیکشا‘ شویتا بچن کو باضابطہ طور پر تحفے میں دے دیا گیا ہے اور اب وہ 50 کروڑ روپے کی واحد مالک ہیں۔

امیتابھ بچن نے اس حوالے سے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں جس کے ساتھ ہی ان کے کل اثاثوں کی مالیت میں فرق آ گیا ہے جبکہ شویتا کے کل اثاثوں کی مالیت میں بھی فرق آیا ہے۔

اگرچہ امتیابھ اپنے خاندان کا سربراہ ہونے کے ناتے اب بھی سب سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

وہ اور ان کا خاندان 50 ارب روپے سے زیادہ کی مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔اس بیش قیمت تحفے کے ساتھ شویتا بچن کے اثاثوں کی مالیت دوگنا ہو گئی ہے، تاہم ان کی بھابھی ایشوریہ رائے بچن کے اثاثے ابھی بھی ان سے 590 فیصد زیادہ ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *