حیدراباد میں 7 بنگلہ دیشی شہری گرفتار – غیر قانونی طور پر قیام کرنے کا الزام

حیدرآباد شہر کے جیڈی میٹلہ علاقے میں مبینہ غیر قانونی طور پر مقیم 7 بنگلہ دیشی شہریوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گاجولارامارم کے ایچ ایل کالونی میں ایک کرائے کے مکان پر دھاوہ کیا،

 

جہاں یہ افراد مقیم تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے پاس ویزا، پاسپورٹ یا دیگر قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے اور وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوکر رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام افراد کو مزید کارروائی کے لیے ضلع میدک کے جوگی پیٹ میں واقع ڈی پورٹیشن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *