غزہ، جنگ بندی کے بعد متاثرین کی واپسی، ایندھن بھری گاڑیوں کی آمد، ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد شہریوں نے اپنے گھروں کی طرف واپسی شروع کردی ہے۔ حملے روکنے کا وعدہ کرنے کے بعد صہیونی طیاروں نے پمفلٹ گراکر شمالی غزہ کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے۔

دراین اثناء غزہ میں کویت چورنگی کے اطراف میں رہائشیوں کو گھروں میں داخل ہونے سے صہیونی فورسز منع کررہی ہیں۔ اسی طرح خان یونس اور رفح میں بھی صہیونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کی ہے۔

جنگ بندی کے بعد رفح بارڈر سے ایندھن بھری گاڑیاں غزہ کی طرف سفر کررہی ہیں۔

جنوبی غزہ میں موجود بے گھر فلسطینی شمالی غزہ میں اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی حصے سے شمالی غزہ کی طرف شہریوں کو منتقل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شمالی غزہ میں موجود زخمیوں اٹھانے کے لئے ایمبولینس گاڑیاں روانہ ہورہی ہیں۔

المیادین کے مطابق شمالی غزہ میں جنگ بندی کے بعد شہر ویرانے کا منظر پیش کررہا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی طیارے غزہ کی فضاوں سے چلے گئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق صہیونی طیارے چار دنوں تک غزہ کے جنوبی حصے میں چھے گھنٹے پرواز نہیں کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *