نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار

[]

دیگلور: محلہ امبیڈکر نگر دیگلور میں رہنے والی ایک (13) سالہ معصوم لڑکی کی گزشتہ تین سال سے پڑوسی نوجوان نے فیس بک، انسٹا گرام اورواٹس ایپ پر پہلے دوستی کی، پھر لڑکی سے نزدیکیاں بڑھائیں، اسے واٹس ایپ پر مختلف تصاویر شیئر کیں۔

نابالغ کے ساتھ کئی مرتبہ جنسی استحصال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس لڑکی کی عریاں تصاویر بناکر فیس بک پر ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اُسے بلیک میل کرتے ہوئے رقم بھی حاصل کی۔

اس طرح ہراسانی سے لڑکی انتہائی ڈپریشن کا شکار ہوگئی، جب وہ بہت ہی خاموش رہنے لگی، کھانا پینا کم کردیا تب اس کے والدین کو مزید اس کی فکر لاحق ہوگئی تب انھوں نے ناندیڑ لے جاکر ایک دماغ کے ڈاکٹر فزیشین کو دکھایا جس پر ڈاکٹر نے اس پر علاج شروع کیا اور لڑکی کا مختلف انداز سے معائنہ کی تب معلوم ہوا کہ یہ لڑکی کسی نہ کسی ڈپریشن کا شکار ہے۔

ڈاکٹر نے والدین کو مشورہ دیا کہ اس لڑکی کو آپ اپنے اعتماد میں لے کر وجہ دریافت کریں تاکہ علاج میں آسانی ہو۔ چنانچہ والدین نے لڑکی کو شفقت سے اعتماد میں لیا تب لڑکی نے ساری حقیقت بیان کی اور کہا کہ پڑوس کا نوجوان اور اس کے چار ساتھی اسکول کو آتے جاتے وقت بار بار ہراساں کرتے ہیں اور آپ لوگوں کے جیب سے اور پرس سے پیسے نکال کر انھیں دینے کی بات بھی لڑکی نے بتادی۔

لڑکی کے والدین نے فوری ڈی ایس پی دیگلور چندرسین دیشمکھ سے ملاقات کی اور تفصیل بتائی جس پر انھوں نے ملزم ارون انندابیل کر ساکن امبیڈکر نگر دیگلور اور اس کے چار ساتھیوں کے خلاف شکایت درج کرنے کی ہدایت دی۔

دیگلور پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 354 (اے)، 354 (ڈی)، 323، 504 اور 34 کے علاوہ آئی پی سی کے شق 8 اور 12 پوکسو کے تحت مقدمات درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی اور سینئر پولیس انسپکٹر سنجئے ہیبارے کی نگرانی میں مزید تحقیقات مہیلا پولیس سب انسپکٹر آرتی پوار کر رہی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *