اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 'جمعہ سے پہلے' شروع نہیں ہوگی: رپورٹ

[]

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی ’جمعہ سے پہلے‘ نہیں ہوگی۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعرات کے روز ایجنسی کو بتایا کہ لڑائی میں ابھی ’کوئی توقف‘ نہیں ہوگا

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر، تصویر Getty Images</p></div>

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر، تصویر Getty Images

user

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی ’جمعہ سے پہلے‘ نہیں ہوگی۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعرات کے روز ایجنسی کو بتایا کہ لڑائی میں ابھی ’کوئی توقف‘ نہیں ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک دیگر اہلکار کے حوالے سے کہا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (08:00 جی ایم ٹی) پر شروع ہونے کی توقع ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدے کی ٹائم لائن طے ہونے تک غزہ میں لڑائی نہیں رکے گی۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ میں چار روزہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں تمام جنگی کارروائیاں بند ہو جائیں گی اور 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *