لکھنو : آئی اے این ایس) ایک صدمہ انگیز واقعہ میں پولیس نے ایک نوجوان جس کی شناخت ارشد کی حیثیت سے کی گئی کو جائیداد تنازعہ میں ماں اور چاربہنوں کے مبینہ قتل کے لئے گرفتارکی۔
نئے سال کے پہلے دن اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے علاقہ تھانہ ناکہ میں واقع ہوٹل شرنجیت میں بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ پیش آیا۔
مہلوکین 9 سالہ عالیہ‘ 19 سالہ علیشا‘18 سالہ رحمین اور ان کی ماں اسماء کی نعشیں ہوٹل کے ملازمین نے برآمدکیں فوری پولیس کو مطلع کیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس رویندرتیاگی نے بتایاکہ تھانہ ناکہ سے انہیں ہوٹل کے کمرے میں 5نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔
مقامی پولیس فوری تحقیقات کرنے وہاں پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ آگرہ کے رہائشی 25 سالہ ارشد کو حراست میں لیاگیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلاہے کہ خاندانی مسائل پر اس نے چاروں بہنوں اور ماں کو ہلاک کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔
آگرہ کے علاقہ کوبیرپور کے مقام تیڑھی بگیا میں موجود اسلام نگر کا رہائشی ارشد نے پوچھ تاچھ کے دوران جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ارشد نے پہلے اپنی ماں اور پھرچاروں بہنوں کو وسترے سے شائد نیندکی حالت میں قتل کیا۔