مہر نامہ نگار کے مطابق، شہید قدس لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی 5ویں برسی کی مرکزی تقریب تہران کی مصلیٰ امام خمینیؒ میں ایران کے فوجی اور قومی قائدین اور عوام کی موجودگی میں منعقد ہورہی ہے۔
پروگرام میں جنرل سلامی اور جنرل قاآنی کی شرکت
اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور معاون کی شرکت
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور معاون محمد مخبر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب رابطہ کار سردار محمد رضا نقدی اور ایران میں حزب اللہ کے نمائندے عبداللہ صفی الدین نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی تقریب میں شرکت کی۔
شہید قاسم سلیمانی اخلاص کے پیکر اور مستقبل کی امید تھے، مشیر رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے شہید سلیمانی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے جنگ اور مبارزہ سے بالاتر ہوکر امن کے لئے مجاہدت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے شہید سلیمانی کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی جنگ اور مبارزہ سے بالاتر ہوکر امن کے لئے لڑے۔
انہوں نے شہید سلیمانی کی امتیازی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی معاشرے کی گروہی سوچ سے بالاتر ہو کر کام کرتے تھے اور ان کی ہمیشہ کوشش یہ رہی کہ مختلف عوامی طبقوں کے درمیان گہرا رابطہ قائم رہے اور اس سلسلے میں نہایت خلوص کے ساتھ جد وجہد کی۔
محمد مخبر نے زور دے کر کہا کہ شہید سلیمانی بہتر مستقبل کی امید دلاتے تھے اور وہ بیت المقدس کی آزادی اور خطے اور دنیا کو امن و استحکام سے ہمکنار کرنے پر مکمل یقین رکھتے تھے۔
بیت المقدس کی آزادی ایک نامکمل مشن ہے جسے مکمل ہونا چاہئے، جنرل نقدی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ایک نامکمل مشن ہے جو پایہ تکیمل کو پہنچنا چاہیے۔
مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل رضا نقدی نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: بیت المقدس کی آزادی ایک نامکمل مشن ہے جسے مکمل ہونا چاہیے۔ انشاء اللہ ہم اس خطے سے جارحیت پسندوں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف کی تقریب میں شرکت
شہید قاسم سلیمانی کی صاحبزادی، زینب سلیمانی پروگرام میں شریک
تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت
تقریب میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی خصوصی شرکت
تہران میں تعینات یمنی سفیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید جنرل قاسم سلیمانی کی راہ کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ایرانی چیف جسٹس کی پروگرام میں شرکت
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید سلیمانی کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنے لہو سے ظالموں کو رسوا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کا راستہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے جسے جاری رہنا چاہئے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمن کا منصوبہ مسلمانوں کے اختلافات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی ایک ایسی شخصیت تھے جو کبھی سیاسی رجحانات میں نہیں الجھے اور اپنے رہبر کے فرمانبردار تھے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم دشمنوں کی ناک زمین پر رگڑ دیں گے۔
اللہ ہمیں شہید سلیمانی جیسی شہادت عطا کرے
انہوںشنے کہا کہ ہید سلیمانی جیسے عظیم مجاہد کے لئے بستر پر مرنا ہرگز گوارا نہیں تھا۔ شہید سلیمانی نے اپنے پاک لہو سے امریکہ اور دشمنوں کو رسوا کیا