صیہونی رجیم کی جنوبی لبنان میں دراندازی، جنگ بندی کمیٹی کی مجرمانہ خاموشی!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج  جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبے “بیت لیف” میں داخل ہو گئی ہے۔

ساتھ ہی صیہونی ڈرونز نے جنوبی لبنان کے قصبے یاطر کو  میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے قصبے “الناقورہ” سے صیہونی فوج کی ذلت آمیز پسپائی کے بعد لبنانی فوج اس قصبے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم، لبنان جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتی آرہی ہے لیکن امریکہ اور فرانس پر مشتمل نگران کمیٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *