[]
کانگریس نے کہا کہ آج پورا ملک ہندوستان کی ‘آئرن لیڈی’ اندرا گاندھی کو یاد کر رہا ہے، جو طاقت، ہمت اور موثر قیادت کی ایک مثال تھیں۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے اتوار کی صبح سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 106 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دوسری طرف ریاست کی راجدھانیوں میں بھی کانگریس کے ریاستی صدور نے خراج عقیدت پیش کیا ۔
مسٹر کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر قائدین نے سابق وزیر اعظم کی سمادھی شکتی استھل کا دورہ کیا اور پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے کہا، “آج پورا ملک ہندوستان کی ‘آئرن لیڈی’ اندرا گاندھی کو یاد کر رہا ہے، جو طاقت، ہمت اور موثر قیادت کی ایک مثال تھیں۔”پارٹی نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کا ویڈیو جاری کرکے انہیں سلامی دی۔ دہلی میں دہلی کانگریس کے دفتر میں ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
;