یوم ولادت باسعادت حضرت زینب کبریؑ کی مناسبت سے دنیا بھر میں جشن

[]

مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک: پیغام عاشورا کی محافظ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے- اسی مناسبت سے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منعقد ہورہے ہیں۔

ثانئ زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا پیدائشی طور پرغیرمعمولی فہم و فراست کی حامل تھیں اورصبر و استقامت و ایثار کی پیکر تھیں۔

دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں اسی مناسبت سے شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مداحان اہل بیت، جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین اور علما جناب ثانی زہرا کے فضائل و مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

خاندان نبوت میں ولادت پانے والی اسی بچی کو تاریخ حضرت زینب بنت علی ؑ کے نام سے یاد کرتی ہے۔

مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہاکی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ داستانِ الم سے لبریز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی حضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے اس پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں، راہ حق و حقیقت پر گامزن رہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *