
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خبر رساں ویب سائٹ آکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثوں کے ایک حصے تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔
روسی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں کو معائنوں کی دعوت دینے پر اختتام پذیر ہوگا۔
آکسیوس کے مطابق امریکا ایران کو اس کے بعض منجمد مالی وسائل تک رسائی دینے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے اور اس سلسلے کا آغاز قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے فنڈ سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے امریکی یا ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
