مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو اور وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں فائر بندی کا حکم دے دیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نیوز کے مطابق جنگ بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، تاہم اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے انخلا نہیں کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولے گا جب تک اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند نہیں کرتا اور امریکا ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔
