ماں باپ کے جھگڑوں کی بھینٹ چڑھ گئے دو معصوم بچے۔فادرس ڈے کے روز تلنگانہ کے کھمم میں افسوسناک واقعہ

کھمم: فادرس ڈے کے موقع پر ریاست تلنگانہ ضلع کھمم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ماں باپ کے درمیان جاری گھریلو تنازعات کے سبب دو کمسن بچوں کی جان چلی گئی۔

 

پولیس کے مطابق تھری ٹاؤن علاقے میں لنگا راجو اور سواتی نامی میاں بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔ گزشتہ چند دنوں سے دونوں کے درمیان مسلسل گھریلو جھگڑے اور اختلافات چل رہے تھے۔ ان حالات سے دل برداشتہ اور

 

مشتعل ہوکر سواتی نے اتوار کی صبح اپنے دو بیٹوں سات سالہ ویدک کمار اور پانچ سالہ تنشک کو مبینہ طور پر زہریلی دوا پلا دی۔

بچوں کو زہر پلانے کے بعد سواتی نے بھی وہی زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔زہر کے اثرات سے دونوں معصوم بچے شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب سواتی کی حالت بگڑنے پر ارکان خاندان اور

 

مقامی افراد نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کی، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اس افسوسناک واقعہ سے علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *