سنٹرل سول سروسز (سی سی ایس) لیور رولز کے مطابق کوئی بھی خاتون ملازمہ اپنی پوری ملازمت کے دوران مجموعی طور پر 730 دن یا پورے 2 سال کی ’چائلڈ کیئر لیو‘ لے سکتی ہیں۔ حالانکہ اس کے لیے کچھ ضروری شرائط طے کی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چائلڈ کیئر لیو خاتون ملازمہ کو اپنے پہلے 2 بچوں کی پرورش کے لیے ہی ملے گی۔ بچے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اس کے امتحانات، تعلیم یا بیماری کے وقت بھی یہ چھٹی لی جا سکتی ہے۔ ایک بار میں یہ چھٹی کم از کم 15 دنوں کے لیے ہونی چاہیے، اس سے کم دنوں کے لیے یہ نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کوئی بھی خاتون ملازمہ ایک کیلنڈر سال میں اس کیٹیگری کے تحت 3 بار سے زیادہ چھٹی نہیں لے سکتی۔
اب پرائیویٹ اسکول کی خاتون ٹیچرس کو بھی ملے گی ’چائلڈ کیئر لیو‘، دہلی ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ
