کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو ممتا بنرجی ہٹائیں، بصورت دیگر ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف فرضی دستخط کیس سے بھی خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ابھیشیک بنرجی نے کبھی بھی مجھ پر بھروسہ نہیں کیا اور آگے بھی نہیں کریں گے۔ کلیان بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ہم کل ابھیشیک کے کیس کے لیے تیاری کررہے تھے اور نصف شب مجھے بتایا گیا کہ وکیل بدل دیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی توہین آمیز ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو سینئر لیڈران کا احترام کرنا نہیں آتا۔ کلیان بنرجی نے ابھیشیک کو مغرور شخص بتایا اور تلخ لہجے میں کہا کہ وہ ہیں کون؟ ابھیشیک بنرجی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔
ٹی ایم سی میں استعفوں کا دور جاری، راجیہ سبھا رکن پی سی برائیک نے بھی چھوڑا ساتھ، کلیان بنرجی نے دیا الٹی میٹم
