[]
حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے، ریالیوں میں حصہ لینے کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال کررہی ہیں۔
کویتا نے عوام سے جڑے رہنے کیلئے اختیار کئے جارہے طریقہ کار کی وجہ سے پارٹی قائدین اور کارکنوں میں زبردست جوش وجذبہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بودھن اسمبلی حلقہ میں کویتا نے پارٹی کے ایک معمولی کارکن کی طرح اسکوٹر پر سفر کرتے ہوئے انتخابی ریالی میں حصہ لیاتھا
اور آج نظام آباد اربن سے پارٹی امیدوار بی گنیش گپتا کی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے نکالی گئی ریالی میں اپنی قیامگاہ سے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر تک پارٹی کا انتخابی نشان ایمبسیڈر کار چلاتے ہوئے شرکت کی۔
کویتا کے ساتھ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے بائک ریالی میں حصہ لیا۔ کویتا کا‘ کار چلاتے ہوئے بائک ریالی میں حصہ لینے کے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔