[]
دبئی: ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری سیاسی مداخلت کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے جمعہ کی شام سری لنکا کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
آئی سی سی بورڈ کے آج یہاں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔
خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختاری سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کرکٹ کے نظم و نسق، ضابطے اور انتظامیہ میں حکومتی مداخلت نہ ہو۔
معطلی ختم کرنے کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرار داد کو حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی حمایت حاصل تھی۔
ہندوستان میں کھیلے جا رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ سری لنکا نے اب تک کھیلے گئے 9 میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں اور سات میں اسے شکست ہوئی ہے۔