[]
ریاض ۔ کے این واصف
سن دو ہزار کی پہلی دہائی سے مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑے پیمانے پر ترقی دے کے پروجکٹس پر کام شروع ہوا۔ ریاض میں روڈ ٹرانسپورٹ بڑی حد تک شروع ہوگئی ہے جبکہ مٹرو ریل کچھ روٹس پر کام کررہی ہے اور باقی کا کام اختتامی مراحل میں ہے۔
درین ثناء سعودی ریلوے کمپنی “سار” نے سال رواں 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی ریلوے سے سفر کرنے والوں کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ خبررساں ایس پی اے کے مطابق سار کا کہنا ہے 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 2.28 ملین افراد نے سعودی ریلوے سے سفر کیا۔
سعودی ریلوے کی تاریخ میں تین ماہ کے دوران مسافروں کی یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اس سال 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 2022 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں ٹرینوں نے بارہ فیصد زیادہ راونڈ لگائے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ سعودی ریلوے مملکت کے تمام بڑے شہرون کو جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ سے جوڑ دے تو عوام کے لئے عمرہ سفر مین بے حد آسانی ہوگی اور مکہ اور مدینہ منورہ ہائی وے پر ہجوم بھی کم ہوگا۔