احاطہ کلکٹریٹ میں خاتون ملازم‌ کا ساتھی ملازم پر چاقو سے حملہ۔ تلنگانہ کے بھونگیر میں واقعہ

[]

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع یادادری بھونگیر کلکٹر آفس کے احاطہ میں ایک خاتون ملازم نے اپنے ساتھی ملازم پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

 

اس واقعہ کے ساتھ ہی یہاں سنسنی پھیل گئی۔اے ای او منوج پر اے او شلپا نے یہ حملہ کیا۔ ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ دونوں دفتر سے باہر آگئے،

 

برہم شلپا نے منوج پر خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں منوج زخمی ہو گیا اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ جھگڑے کی وجہ سے آپسی بتائی گئی ہے

 

پولیس اس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *