[]
شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے جے سنگھ نگر تھانہ علاقے کے تحت لکھن پور گاؤں کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل شام کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوب جانے سے دو بچے راجہ کیوٹ (07) اور لوکوش کیوٹ (09) کی موت ہوگئی۔
تالاب کے کنارے رکھے کپڑوں سے شناخت ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے رات دیر گئے لاشوں کو نکال کر جے سنگھ نگر اسپتال بھیج دیا، جہاں آج صبح پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
دونوں بچے چچازاد بھائی بتائے جاتے ہیں۔