آسام میں 12 مئی کو ہوگی نئی حکومت کی حلف برداری، پی ایم مودی کی شرکت کا بھی امکان

آسام کے چیف سکریٹری روی کوٹا نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات اور حلف برداری کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوا، جس میں پولیس ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p> ہیمنت بسو شرما</p></div><div class="paragraphs"><p> ہیمنت بسو شرما</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آسام میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے حلف برداری تقریب کا انعقاد 12 مئی کو ہوگا۔ یہ تقریب گواہاٹی کے خانہ پارہ واقع ویٹنری فیلڈ میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، کئی مرکزی وزراء، بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ و نائب وزرائے اعلیٰ اور صنعتی دنیا کے نمائندے شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ جانکاری ریاست کے چیف سکریٹری روی کوٹا نے دی ہے۔

روی کوٹا نے حلف برداری کی تیاریوں سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات اور حلف برداری کے لیے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں پولیس ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ افسران کے ساتھ سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پروٹوکول اور کوآرڈنیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 12 مئی سے قبل سبھی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی تاکہ کسی طرح کی دقت پیش نہ آئے۔

قابل ذکر ہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کو اپنا استعفیٰ پہلے ہی دے دیا ہے۔ گورنر نے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تک انھیں کارگزار وزیر اعلیٰ کی شکل میں کام جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کرنے کے مقصد سے مرکزی وزیر جے پی نڈا کو مبصر اور نائب سنگھ سینی کو شریک مبصر مقرر کیا گیا۔ آسام اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے نے 126 میں سے 102 سیٹیں جیت کر مستقل تیسری بار اقتدار حاصل کیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *