
تلنگانہ کے کریم نگر میں اتوار کے روز پیش آئے جیولری شاپ ڈکیتی کیس میں ملوث ملزمین کی تصاویر پولیس نے جاری کر دی ہیںم
۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیتی انجام دینے والے پانچ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔پولیس نے ان ملزمین کی تصاویر ریاست بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو روانہ کر دی ہیں،
جبکہ واٹس ایپ کے ذریعے عوام میں بھی شیئر کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ان ملزمین کی گرفتاری کے لیے حیدرآباد، سائبرآباد، ملکاجگیری اور دیگر علاقوں کی پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے اور مشترکہ طور پر تلاش جاری ہے
۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس معلومات ہوں تو ڈائل 100 یا کریم نگر ٹو ٹاؤن انسپکٹر اور اے سی پی کریم نگر ٹاؤن سے رابطہ کریں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

