
نظام آباد میں 4اور 5مئ کو حضرت سید احمد حسینی شہید رحمۃاللہ علیہ کوٹ گلی کا عرس شریف
نظام آباد 3/مئی (اردو لیکس)محمد صابر علی صدر انتظامی کمیٹی درگاہ شریف کوٹ گلی و سابقہ کارپوریٹر نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی میں بتایا کہ حضرت سید احمد حسینی شہید رحمۃاللہ علیہ کوٹ گلی کا سالانہ عرس شریف 4 اور 5 مئ کو منعقد کیا جارہا ہے
انہوں نے بتایا کہ عرس شریف کی تقریبات کے سلسلے میں 4مئ کو بروز پیر بعد نماز عصر درگاہ شریف کوٹ گلی سے صندل جلوس کا آغاز ہوگا اسی دن صبح 10 بجے دن غسل مزار شریف محمد معین الدین آئرن مرچنٹ ، عارف (ثناء) دیں گے 5 مئ بروز منگل بعد نماز مغرب چادر گل پیش کی جائے گی بعد نماز عشاء جناب حضرت مولانا غلام یسین صاحب مصباحی اور جناب حضرت الحاج مبشر صاحب قادری کا خصوصی خطاب ہوگا علاوہ ازیں نعت و منقبت قاری شوکت رضا صاحب سنانے کی سعادت حاصل کریں گے
جبکہ قوالی ، محفل سماع جناب شیخ سلیم قوال ہمنوا کاڑہ پھاٹا مہاراشٹرا منعقد ہوگی علاوہ ازیں 5/ مئ کو سابقہ صدر درگاہ جناب احمد علی قادری مرحوم کی فاتحہ خوانی منعقد ہوگی محمد صابر علی نے بتایا کہ صندل جلوس بڑا بازار ،نہرو پارک ، بکر قصاب گلی ، گول ہنومان ، پھولانگ ، درگاہ امان شاہ سے گزرتے ہوئے کوٹ گلی درگاہ حضرت سید احمد حسینی شہید رحمۃاللہ علیہ پہونچ کر اختتام پذیر ہوگا انتظامی کمیٹی نے محبان اولیاء سے درخواست کی عرس شریف کی تقریبات میں شرکت فرماکر مستفید ہوں شرکاء کے لئے طعام کا نظم بھی کیا گیا
