ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی سفارتی کوششوں، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *