
آج 3/ مئی کو نیٹ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد
امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل۔ امیدوار امتحانی مراکز پر آدھاگھنٹہ قبل پہنچے
ضلع کلکٹر نظام آباد ایلاتر پاٹھی کا بیان
نظام آباد:2/ مئی(اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے کہا کہ کل 3/ مئی (اتوار) کو ہونے والے NEET کے داخلہ امتحان کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر 2.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک منعقد ہونے والے NEET امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 3334 افراد امتحان میں شرکت کریں گے۔ڈچپلی میں تلنگانہ یونیورسٹی کی آرٹس اینڈ سائنس کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کی بلڈنگ اور نظام آباد ضلع مستقر کے گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج کے یو جی بلاک اور آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز بلاک کے علاوہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج کنٹیشور نظام آباد اورماکلور میں سرکاری اسپتال کے نزدیک ضلع پریشد ہائی اسکول، گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن، جونیئر کالج میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں
۔ انہوں نے کہا کہ ہر امتحانی مرکز کے لیے ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ امیدواروں کو امتحان شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو صرف 11 بجے سے دوپہر1:30 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی بھی صورت میں مقررہ وقت کے بعد امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد پہنچ جائیں کیونکہ امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے بائیو میٹرک حاضری، رجسٹریشن اور تصدیق کے عمل کو انجام دینا ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا ایڈمٹ کارڈ، شناختی ثبوت اور پاسپورٹ سائز کی تازہ ترین تصویر اپنے ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون، ڈیجیٹل گھڑیاں اور بلوٹوتھ جیسے الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہے۔
کلکٹر نے کہا کہ ہر امتحانی مرکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سخت نگرانی کے درمیان امتحان کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اور پولیس کی سخت حفاظت ہوگی۔
