کل اتوار کو نیٹ امتحان – تلنگانہ میں 73 ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کے لئے کل 3 مئی کو ملک گیر سطح پر نیٹ امتحان منعقد ہوگا .جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

 

۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق امتحان اتوار کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ ملک بھر سے 22 لاکھ 79 ہزار امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے  ریاست تلنگانہ کے 24 شہروں میں قائم 199 مراکز پر یہ امتحان ہوگا، جن میں حیدرآباد، سکندرآباد، نظام آباد، کھمم، رنگا ریڈی، ورنگل سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

 

صرف حیدرآباد میں 69 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ریاست بھر سے تقریباً 73,084 طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے، جن میں سے 28,607 امیدوار حیدرآباد سے ہیں۔

 

امیدواروں کو امتحان شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو صرف 11 بجے سے دوپہر1:30 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔  انہیں کسی بھی صورت میں مقررہ وقت کے بعد امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد پہنچ جائیں کیونکہ امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے بائیو میٹرک حاضری، رجسٹریشن اور تصدیق کے عمل کو انجام دینا ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا ایڈمٹ کارڈ، شناختی ثبوت اور پاسپورٹ سائز کی تازہ ترین تصویر اپنے ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون، ڈیجیٹل گھڑیاں اور بلوٹوتھ جیسے الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہے۔

 

ہر امتحانی مرکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سخت نگرانی کے درمیان امتحان کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں،

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *