
عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی جانوروں کے تاجرین کو تحفظ فراہم کیا جائے،
نظام آباد مجلس قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات
بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے،
نظام آباد ،28/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے آج پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کیا، اس ملاقات کے ذریعے نظام آباد مجلس قائدین نے پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع و شہر نظام آباد کے تاجرین کو تحفظ فراہم کیا جائے
، اس خصوص میں ٹاون صدر و انچارج ڈپٹی میئر شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج نظام آباد مجلس قائدین وفد نے پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کیا اور پولیس کمشنر سے آنے والے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع و شہر نظام آباد میں جانور تاجرین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،
شکیل احمد فاضل نے کہا کہ ہر تہوار بالخصوص عیدالاضحیٰ کے موقع پر نام نہاد شرپسند عناصر گاو رکشک کے نام پر مسلم طبقہ و جانوروں کے تاجرین کو ہراسانی و تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، شکیل احمد فاضل نے مسلم طبقہ و تاجرین کو مشورہ کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریداری اور آمدورفت کے دوران قانونی قوائد پر عمل کرتے ہوئے مارکیٹ و بازار کی رسید، میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے دیگر تمام ضروری دستاویزات ٹرانسپورٹنگ کے دوران اپنے ساتھ رکھیں اور اوور لوڈنگ سے بھی اجتناب کریں
، شکیل احمد فاضل نے مسلم طبقہ و جانوروں کی خریداری کرنے والے تاجرین سے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریداری کے موقع پر تمام قانونی قوائد کو ملحوظ رکھیں دیگر صورت شرپسند عناصر کی جانب سے گاو رکشک کے نام پر انھیں ہراساں کیا جاتا ہے یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ایسی صورتحال میں مقامی پولیس کی مدد لیں یا مقامی مجلس قائدین کو اسکی اطلاع دیتے ہوئے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے،
اس موقع پر ضلع صدر محمد فیاض الدین ،معتمد محمد شہباز احمد و مجلسی کارپوریٹرس عبدالسلیم، ارشد پاشاہ، محمد ریاض احمد، امر فاروق، خواجہ عبدالحفیظ، سراج احمد، محمد امتیاز، محمد فیصل، محمد مجیب کے علاوہ قائدمجلس خلیل احمد موجود تھے،
