راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: سونم رگھونشی کی درخواست ضمانت منظور، 10 ماہ بعد جیل سے رہائی متوقع

یہ معاملہ گزشتہ سال مئی میں اس وقت سامنے آیا تھا جب اندور کے تاجر راجا رگھونشی اپنی اہلیہ سونم کے ساتھ ہنی مون کے لیے میگھالیہ گئے تھے۔ دونوں 21 مئی کو شیلانگ پہنچے اور 26 مئی کو سہرہ کی سیر کے لیے روانہ ہوئے، تاہم اسی روز دونوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد پولیس، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس، ریاستی آفات سے نمٹنے والی ٹیم اور مقامی افراد نے بڑے پیمانے پر تلاش مہم شروع کی۔

کئی دنوں کی تلاش کے بعد دو جون کو راجا رگھونشی کی لاش سہرہ کے قریب ایک گہری کھائی سے برآمد ہوئی، جس کے بعد اس معاملے نے پورے ملک میں توجہ حاصل کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی، جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سونم کے راج کشواہا کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں نے مبینہ طور پر مل کر راجا رگھونشی کے قتل کی سازش رچی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *