
*کورٹلہ* :- کنوینر مشاعرہ اظہؔر کورٹلوی کی اطلاع کے بموجب 22/ اپریل 2026 بروز چہارشنبہ 9:30 بجے شب بمقام منڈل پریشد پرائمری اسکول (ایم پی پی ایس) بنڈہ پلّی اردومیڈیم محلّہ بنڈہ پلّی کورٹلہ میں صدر مدرس جناب عبدالعظیم کی صدارت میں بین الاضلاعی سنجیدہ و مزاحیہ عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوگا ،
جس میں بحیثیت مہمانانِ خصوصی محترمہ تروملا وسنتا گنگادھر صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ، جناب محمّد شاہدالااحد نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ، جناب گنگولہ نریشم منڈل ایجوکیشنل آفیسر کورٹلہ، جناب محمّد عبدالرحیم وارڈ کونسلر بنڈہ پلی، جناب عبد المقیت موظف پرنسپل و سرپرست اعلی ‘ بزم “نوائے شہر” کورٹلہ، جناب محمّد عبدالرحیم صدر بزم ” نوائے شہر ” کورٹلہ جناب محمّد واجد علی موظف پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ، جناب محمّد نعیم الدین موظف پروفیسر کورٹلہ، جناب غوث الرّحمٰن پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج، کورٹلہ کے علاوہ مہمانانِ عمومی جناب محمّد جاوید علی ،جناب محمّد مبین پاشاہ نوٹری ایڈوکیٹ
، جناب محمّد الیاس احمد خان سینئر صحافی روزنامہ منصف و امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ، جناب محمّد سلیم فاروقی سینئر جرنلسٹ روزنامہ سیاست، جناب محمّد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مائناریٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کورٹلہ، جناب انور صدیقی نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، محترمہ صغرابی ، جناب محمّد وسیم ، جناب محمّد محسن ،جناب عبدالحفیظ بابا اراکین مجلس بلدیہ، نمائندے کونسلرس جناب محمّد واصد، جناب محمّد رضوان پاشاہ، ودیگر شرکت کرینگے۔ جبکہ ڈاکٹر ایم اے قدیر (عادل آباد) ناظمِ مشاعرہ ہونگے اور اس مشاعرے میں ممتاز مہمان شعراء کرام ڈاکٹر عبدلہادی منزّہ ، جناب یوسفِ نرمل، جناب افضل خان افسر، جناب عبدالفہیم ماجد (جونئیرگِلّی )، جناب آسی چمپارنی، جناب محمّد جمشید، جناب امجد سلیم امجد، جناب عظیم الدین راہی،جناب ٹپیکل جگتیالی، جناب شعیب الحق طالب، جناب لیاقت علی محسن،
جناب مسیح الدین افسر کے علاوہ میزبان شاعر اظہؔرکورٹلوی اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ اسکول کی انتظامیہ نے تمام محبانِ اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔
