ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اب وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے۔ ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری

نئی دہلی: ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے

 

اب وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کا امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں انہوں نے

 

کہا کہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخزے کے لیے تحریک جمع کرا دی ہے ہیگسیتھ ایران کے میناب اسکول پر بمباری اور 160 بچوں کو شہید کرنے پر جنگی مجرم ہیں۔ ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس کا کہنا تھا کہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو

 

آئینی حق سے روگردانی کا مرتکب بھی قرار دیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مناب میں بچے شہید کیے گئے، کیا کچھ عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ہے؟ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا

 

ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کیا تھا، اسلام، عیسائیت، یہودیت، انسانی ضمیر کے سنہری اصول کی طرف واپسی پر زور دیا تھا۔

 

اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو آپ اپنے ساتھ نہیں کرنا چاہتے، صیہونی حکومت نے عالمگیر اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پر امن ایٹمی پروگرام پر پوری قوم

 

کے خلاف جنگ کی گئی، ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کو قتل کیا گیا،مناب میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا۔

Dawn
Dawn

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *