اسپین نے نتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیرِ محنت یولاندا دیاز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

دیاز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں نیتن یاہو کو ایک بار پھر جنگی مجرم اور نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جانا چاہیے۔

یہ ردعمل اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے اسپین کے نمائندوں کو غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے سول۔ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر سے نکال دیا ہے۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے اسپین پر اسرائیل کے خلاف سفارتی جنگ شروع کرنے، اسرائیل مخالف تعصب رکھنے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *