
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور جنوبی لبنان کے دیہات پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی۔
تنظیم نے کہا کہ مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ تاہم اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
