آبنائے ہرمز میں امریکی 200 ملین ڈالر مالیت کا ڈرون لاپتہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کا MQ‑4C ٹرائٹن ڈرون آبنائے ہرمز میں اچانک غائب ہوگیا۔

امریکی جریدے فوربز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا ایک مہنگا ڈرون MQ‑4C ٹرائٹن آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون نے اچانک ہنگامی صورتحال کا کوڈ 7700 جاری کیا، جو عام طور پر کسی سنگین تکنیکی یا حفاظتی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

فوربس کے مطابق اس وقت ڈرون تقریباً 52 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا، لیکن اس کے بعد اس نے تیزی سے نیچے آنا شروع کردیا اور جب اس کی بلندی 10 ہزار فٹ سے کم ہوئی تو اس کا سگنل مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

جریدے نے بتایا کہ اس قسم کے ڈرون کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اور اگر ایک بھی ڈرون ضائع ہوجائے تو اس سے 200 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *